تفصیلات کے مطابق محمد طفیل نامی شہری نے پراپر ٹی ٹیکس سے متعلق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو نظر ثانی کی شکایت جمع کی کہ اس کی پراپرٹی (دکان) کا ٹیکس بہت زیادہ لگایا گیاہے ، لہذا دوبارہ ٹیکس اسسمنٹ (پیمائش) کی جائے ،
شہری کی شکایت پر سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے خود موقع کا دورہ کیا ، متعلقہ شکایت کنندہ سے ملاقات کی اور اپنے موجودگی میں مزکورہ پراپرٹی کی دوبارہ اسسمنٹ (پیمائش) کرائی اور شفاف اور قانون کے مطابق ٹیکس کی یقین دہانی کرائی ۔ دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سے عاطف حلیم صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر نمائندگان نے بھی ملاقات کی ، تاجر برادری نے ٹیکسس سے مطلق تحفظات پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سے تفصیلی بات چیت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے تاجر برادری کو درپیش مسائل اور شکایات کیلئے فوری ایک کمیٹی اور شکایت سیل بنانے کے احکامات جاری کیئے ، جس کے مطابق ہر روز دن دو بجے کے بعد اور جمعرات پورا دن عوام ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو ٹیکسس سے متعلق اپنے شکایات اور تحفظات جمع کر کے ملاقات کر سکینگے اور شکایات اور تحفظات دور کیئے جائینگے ،
صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر نمائندگان نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کا شہری کی شکایت پر فوری ایکشن لینے اور خود موقع کا دورہ کرنے پر تاجر برادری کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور ڈائریکٹر جنرل کے اقدامات کو سراہا ، اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو تحفے میں روایتی پشاوری چادربھی پیش کی گئی۔ ،