سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان سے آذر بائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے گزشتہ روز انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ سپورٹس اور یوتھ کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں محکمہ سیاحت کے اہلکاروں کو آزر بائجان میں سیاحت کے حوالے سے خصوصی تربیت دینے اور دونوں ممالک کے نوجوانوں کے مابین رابطہ بڑھانے کے لیے یوتھ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سینئر وزیر نے بتایا کہ آذربائجان سیاحت کے حوالے سے ابھرتے ممالک میں سے ایک ہے۔ خیبر پختون خوا حکومت سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے ازر بائجان کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا۔ازر بائیجان کے سفیر کو صوبے میں سیاحت کے مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں سیاحتی ترقی کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہیں، صوبے میں 6000 ارکیالوجیکل سائٹس موجود ہیں جیسے محفوظ بنانے کے لئے 1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ملاقات کے بعد آذربائجان کے سفیر نے سیٹھی ہاؤس، پشاور میوزیم، ہیریٹیج ٹریل، اسلامیہ کالج اور قلعہ بالا حصار کا دورہ بھی کیا،اور مقامی ثقافت اور ہیریٹیج سائٹس میں خصوصی دلچسپی لی- ازبائیجان کے سفیر علی علی زادہ کا کہنا تھا کہ سیاحت کو ترقی دینے کے لئے صوبے میں موجود ارکیالوجیکل سائٹس بہترین اثاثہ ہے،اذر بائیجان خیبر پختون خوا کو سیاحتی ترقی میں ہر قسم تعاون فراہم کریگا، دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کو آگے بڑھایا جائیگا۔