فوڈ سیفٹی اتھارٹی کوہاٹ اور محکمہ لائیو اسٹاک کوھاٹ نے منگل کے روز دودھ میں ملاوٹ کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوۓ گڑھی مواز خان، زرگران بازار،میاں گان کالونی، بنوں روڈ اور مل چوکی کے قریب 18 دکانوں سے دودھ کے نمونے لے کر موبائل لیب میں ٹسٹ کۓ۔ٹسٹ کے نتیجے میں دودھ کی تین دکانوں کو 24 فی صد،33 فی صد اور 34 فی صد پانی کی ملاوٹ پر موقع پر سیل کر دیا جبکہ بقیہ نمونے تسلی بخش پاۓ گۓ۔ اس کاروائی کے دوران 160 لٹر دودھ ملاوٹ کے باعث ضائع کیا گیا۔