خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے نبی کریم کی تعلیمات پر 50٪ بھی عمل کرے تو کامیابی ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے تصور میں ان کی ٹانگ کھینچنے کی بجائے ان کو سپورٹ کرنا چاہیے، اللہ پاک نیتوں کو دیکھتا ہے وہ جس سے چاہے دین کا کام لیتا ہے پاکستان جس نظریہ پر بنا تھا اس پر چل نہیں سکا۔ ریاست مدینہ کے قیام کے بعد پاکستان دنیا کے لیے رول ماڈل ہوگا انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اصلاح اور معاشرے کے قیام کے لیے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے لوگ علماء کرام کی تقلید کرتے ہیں جمعہ کے خطبات میں لوگوں اور معاشرے کی اصلاح کے لیے علماء کرام اپنا کردار ادا کرے۔ اداروں میں کرپشن، بد عنوانی اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے خودساختہ مہنگائی آتی ہیں اسلام ان چیزوں سے منع کرتا ہے۔ وہ اوقاف ہال پشاور میں صوبائی سیرت النبی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے چیف خطیب مولانا محمد اسماعیل، سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور فرخ سیر، اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ولسن وزیر، سابق چیف خطیب، دیگر جید علماء کرام اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔