محکمہ صحت خیبر پختونخواہ نے چھاتی سرطان کا شکار خواتین کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔
صوبے کا پہلا جدید ترین کینسر سکریننگ سنٹر کا افتتاح کیا جائے گا۔ انسٹیٹیوٹ آف ہیپٹالوجی میں ایک فلور چھاتی سرطان کے مریضوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ چھاتی سرطان سنٹر میں خواتین کا مفت علاج ہوگا۔ بریسٹ کینسر کی سدباب کے لئے قانون سازی بھی زیر غور ہے ۔ صوبے میں سالانہ نوے ہزار عورتیں چھاتی سرطان کا شکار ہوتی ہے۔ نوے ہزار میں سے چالیس ہزار عورتیں موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ محکمہ صحت ان اموات کو کم کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔