خیبرپختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے محکمہ مواصلات کو ہدایت جاری کی ہے کہ رواں سال سردی میں برف باری کی وجہ سے کوئی بھی سڑک بند نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی سڑک محکمہ مواصلات کے زمرے میں آتے ہیں ان کو برفباری سے صاف رکھا جائے اور ہر قسم کی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاسکے اور عوام کو تکلیف سے بچایا جاۓ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برفباری میں سڑکوں کو آمدورفت کے لئے کھولا رکھنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی خیبرپختونخوا ہائی ویز اتھارٹی احمد نبی سلطان، چیف انجینئر (سنٹر) محمدایوب، چیف انجینئر (نارتھ) محمد طارق اور دیگر احکام بھی موجود تھے۔ اکبر ایوب خان نے شمالی علاقہ جات اور قبائلی اضلاع میں جہاں برف باری ہوتی ہے ان کے ایکسینز کو ہدایت جاری کی کہ وہ ہمہ وقت اپنے سٹاف اور مشینری کو تیار رکھے اور برف باری کے دوران سڑکوں کو آمدورفت کے لئے کھولا رکھنا ان کی ذمہ داری ہے جب کے ان کاموں کے لیے مخصوص فنڈ رکھیں جائے تاکہ کہ موقع پر کام کیا جاسکے اور آمدورفت کا سلسلہ رواں دواں ہو۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ایکسینز اپنے اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور تحصیل میونسپل آفیسر کے ساتھ اس سلسلے میں ملاقات کرے تاکہ ان کے ساتھ مل کر برف باری میں لوگوں کو پیش آنے والے مسائل کا حل نکالا جاسکے اور جو سڑکیں ضلعی اور ٹی ایم اوز کے ذمے  میں ہے ان کے لئے ضلعی سطح پر فنڈز فراہم کیے جائے تاکہ چھوٹی سڑکوں کو بھی برفباری سے صاف کیا جا سکے۔صوبائی وزیر مواصلات نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی اور ان کو ٹریفک کے لیے کھولا رکھنے سے عوام کو اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے باخبر رکھا جائے تاکہ ہر طرح کے شورشرابے اور ہنگاموں سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات لوگوں کو کو ریلیف پہنچانے اور ان کی سفری سہولیات کا خاص خیال رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں موجودہ دور میں لوگوں کا محکمہ مواصلات پر اعتماد اور یقین پروان چڑھ رہا ہے جو کہ صوبائی حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔