چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ریسکیو 1122سٹیشن کا بھی دورہ کر کے وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری ریلیف نے چیف سیکرٹری کو ریسکیو خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نےریسکیو سٹیشن کنٹرول روم میں براہ راست عوامی رابطوں کا جائزہ لیا، اور اسٹیشن میں موجود فائر بریگیڈ،ایمبولنس اور دیگر آلات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ پشاور میں ریسکیو 1122 کے کل 12 سٹیشنز قائم ہیں جہان سے لوگوں کو مختلف نوعیت کی خدمات اور سہولیات کہ ہمہ وقت فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ ریسکیو1122 پشاور نے مختلف نوعیت کی کم وبیش 1 لاکھ تیس ہزار ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی ہیں۔ چیف سیکرٹری ریسکیو1122 کی مجموعی کارکردگی کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کا دائرہ صوبے کے تمام اضلاع تک پھیلایا جارہاہے تاکہ صوبے تمام لوگ ان جدید سہولیات اور خدمات سے مستفید ہوں۔