ملاقات خیبر پختون خوا ہاوس اسلام اباد میں ہوئی جسمیں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان سمیت محکمہ سیاحت کے دیگر حکام موجود تھے۔ ملاقات میں سیاحت کے فروغ اور صوبے میں نئے مربوط سیاحتی زونز بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سینئر وزیر نے وفد کو صوبے میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ موجودہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتیں سیاحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات لانا چاہتے ہیں، صوبے میں بین القوامی معیار کے مربوط سیاحتی زونز بنائے جارہے ہیں جہاں سیاحوں کو تمام سہولیات دی جائیگی۔ سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیگی۔ چائنیز چمبر آف کامرس کے صدر ٹیانسولی کا سیاحت کے شعبے میں کئے گئے اقدامات کی تعریف۔ تاجروں کی وفد نے سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لی اور سینئر وزیر کو صوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں سیاحت کو ترقی دیکر پاکستان ترقیافتہ ممالک کی فہرست میں جگہ بنا سکتا ہے،صدر ٹیانسولی۔ چائینہ کے سرمایہ کار صوبے میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور بہت جلد صوبے کا دورہ کریں گے،صدر ٹیانسولی۔ خیبر پختون میں سیاحت کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جائیگی، صدر ٹیانسولی۔