ثقافتی سفارتکاری کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ میں خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان کے ساتھ تفصیلی ملاقات۔ ملاقات میں پاکستانی کلچر کی طرف دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے کیلئے سیاحت کے فروغ، سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے انتہائی اہم ملک بن چکا ہے جہاں پر سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ملکی سیاحوں کے لئے آن لائن ویزہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ سیاح آسانی کے ساتھ پاکستان آ سکیں اور پاکستان کے تاریخی، ثقافتی ورثے سے مستفید ہو سکیں۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے مزید موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ عاطف خان نے وزیر خارجہ کو خیبر پختون خواہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے سینیٹر صوبائی وزیر عاطف خان کی خیبر پختون خواہ میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔