چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ کرپٹ اور ملک کے خزانہ کو لوٹنے والوں کا احتساب ہر صورت ہوگا عمران خان لوگوں کی آخری امید ہے اور وہ اس ملک کو بیرونی قرضوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریگا عوام نے اپنے ووٹوں سے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے نہ کہ چھتریوں پر اتر آئی ہے اپوزیشن کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان 22 سال محنت کے بعد وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے وہ ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کی کابینہ کی تعارفی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے جس میں ایم این اے اور جنرل سیکرٹری محمد بشیر خان، ایم این اے گل داد خان، فنانس سیکرٹری خان شیرین، نائب صدر رحمت سید، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسرارالدین، سینئر نائب صدر سدیدالرحمٰن اور انفارمیشن سیکرٹری اختر خان ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی ویژن کو گھر گھر پہنچانے کا مشن جاری رہے گا اور ملاکنڈ ڈویژن میں پارٹی کو مزید فعال بنا کر اگلے الیکشن میں ڈویژن میں کلین سویپ کرینگے انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں پارٹی تنظیموں کو بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینگے تاکہ مشاورت کے ساتھ تمام ضلعوں میں فعال تنظیمیں قائم ہوسکے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کئے ہیں اس لئے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ کے طاقت سے منتخب کیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی کو کارکردگی کی بناء پر لوگ آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب کرائے گی انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ورکرز اور سپورٹرز کو کھبی بھی مایوس نہیں کرینگے اور عوام کے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرینگے آخر میں ملاکنڈ ڈویژن کے کابینہ نے فضل حکیم خان کو ڈویژنل صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔