کے پی ایکسائز اینٹلجنس نے انسداد منشیات مہم دو کامیاب کاروائیوں کے گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے 33 کلو چرس برآمد کیں۔ کاروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے ڈائریکٹر نارکوٹکس عسکر خان کا کہنا تھا کہ معلومات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے تحت انسداد منشیات میں کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ پراونشل ایکسائز اینٹلجنس چیف نوید جمال کے مطابق پہلی کاروائی جہانگیرہ صوابی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کی گئی جہاں گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی جبک دوسری کاروائی رنگ روڈ جمیل چوک میں ناکہ بندی کے دوران کی گئی جہاں مخبر شدہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلوگرام چرس برآمد کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان گوہر زمان ولد غنی الرحمن خٹک سکنہ کراچی اور نیاز گل ولد نبی گل نوشہرہ موقع پر گرفتار کئے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پختونخوا ایکسائز انسداد منشیات قانون کی دفعہ 9 ڈی کے تحت ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ انسداد منشیات مہم کے مختلف کاروائیوں میں دو سو کلوگرام سے زائد چرس، پچاس کلوگرام سے زائد کے افیون اور ایک کلوگرام آئس برآمد کی جاچکی ہے۔