ڈویژنل کمشنر بنوں عادل صدیق اور ڈپٹی کمشنر لکی مروت کا محکمہ سماجی بہبود ضلع لکی مروت کے زیر اہتمام یتیم خانہ کادورہ کیا ۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور محکمہ سوشل ویلفٸیر کے افسران بھی موجود تھے۔اس دوران یتیم بچوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جاٸزہ لیا گیا۔کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق نے کہا کہ یتیم بچوں کو معاشرے کے مفیدشہری بنانا حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر افراد کی بھی ذمہ داری ہے۔تاکہ ان یتیم بچوں کو اپنی یتیمی کا احساس نہ ہو۔اور یہ ذمہ داری بااحسن طریقے سے نبھانا ہمارا فرض بنتا ہے۔اور اچھی تربیت انکو معاشرے کے مفید اور باوقار شہری بنا سکتے ہیں۔اس لۓ ضلعی انتظامیہ انکی بھرپور مدد سے گریزنہیں کریگی۔تاکہ یہ یتیم بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ بن سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرلکیمروت جہانگیر اعظم نے کہا کہ کم عمری میں ان بچوں پر امتحان ایا ہے اگر معاشرے کا ہر فرد ان کو اچھی توجہ دے تو ان کی حوصلہ افزاٸ ہو کر ان کے ازماٸش کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام پر یتیم بچوں نے کمشنر بنوں عادل صدیق،ڈپٹی کمشنر لکی مروت اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ دعاٸیں بھی کی۔