فاٹا میں ضم ہونے کے بعد قبائلی اضلاع میں پریس کلبوں کو فعال بنانے اور قبائلی صحافیوں کو سہولیات اور مراعات فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے تمام قبائلی اضلاع میں نظامت اطلاعات اور پختونخوا ریڈیو کے زیرِ انتظام ایف ایم ریڈیو سٹیشنز بھی قائم کئے جائیں گے قبائلی اضلاع کو دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لئے صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اسی طرح ہر قبائلی ضلع میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس انفارمیشن دفتر قائم کیا جائے گا وزیرآعلیٰ محمود خان، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی، سیکرٹری انفارمیشن خیبر پختونخوا امتیاز آیوب، ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الرحمن اورکزئی اور ڈی جی انفارمیشن خیبر پختونخوا امداد اللہ کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خیبرپختونخوا غلام حسین غازی کی معیت میں ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن کوہاٹ ارشاد آفریدی، سینئر پروڈیوسر خیبر پختونخوا ریڈیو نظام الدین، انجنیئر اطہر سوری اور سینئر اسسٹنٹ لانفارمیشن خیبر پختونخوا محمد علی نے صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی ضلع اورکزئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اورکزئی پریس کلب غلجو میں صدر اورکزئی پریس کلب صالح دین، اورکزئی صدر اورکزئی یونین آف جرنلسٹس شہید خان اورکزئی، چیئرمین انور اورکزئی، جی ایس خان زمان اورکزئی اور سیکرٹری اطلاعات سید عدنان اورکزئی سے ضلع کے صحافیوں کو درپیش مشکلات و مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اورکزئی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نے اپنی سروے ٹیم اور صحافیوں کے ہمراہ غلجو، ڈبوری اور کلایہ کا تفصیلی دورہ اور سروے کیا اور صحافیوں کو درپیشن مسائل کا جائزہ لیا انہوں نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک، اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی عباس خان آفریدی اور سپرینٹنڈنٹ کیمپ آفس حسین شاہ سے ملاقاتیں کیں اور ضلع اورکزئی میں صحافیوں کو درپیشن مسائل کے ساتھ ساتھ ایف ایم ریڈیو سٹیشن، انفارمیشن آفس اور اورکزئی پریس کلب کی توسیع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا سروے ٹیم نے مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور ممبر صوبائی اسمبلی سید غزن جمال سے بھی ملاقات کی اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ سید غازی غزن جمال نے ان کو مکمل تعان کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خیبرپختونخوا غلام حسین غازی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر اطلاعات کی خصوصی ہدایت پر اورکزئی سمیت ساتوں نئے اضلاع کا ہنگامی بنیادوں پر سروے شروع کیا گیا ہے جہاں صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل اور پریس کلب کو مذید فعال بنانے کیلئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں ایف ایم ریڈیو سٹیشن قائم کیا جائے گا ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ہر ضلع کے سطح پر انفارمیشن کے دفاتر بھی قائم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں انفارمیشن دفتر موجود ہے اور اب صوبائی حکومت نے ہر قبائلی ضلع میں انفارمیشن دفتر اور ریڈیو سٹیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں پہلے سے ایف ایم ریڈیو سٹیشنز ہیں ان کو فعال بنایا جائے گا اور جہاں پر نہیں ہیں وہاں پر نئے ریڈیو سٹیشنز قائم کئے جائیں گے اسی طرح جن قبائلی اضلاع میں پریس کلب ہیں مگر ان میں کمی اور سہولیات کا فقدان ہے وہاں پر ان کو فعال بنایا جائے گا تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی جہاں پر پریس کلب نہیں وہاں پر نئے پریس کلب تعمیر کئے جائیں گے اس موقع پر اورکزئی کے صحافیوں نے اپنے مسائل سے ان کو آگاہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خیبر پختونخوا غلام حسین غازی اور ان کی ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی عباس آفریدی نے ضلعی صدرمقام کلایہ میں ایف ایم ریڈیو کیلئے مجوزہ جگہ کا دورہ بھی کیا اور ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔