چیئرمین ڈیڈیک ضلع سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہر فرد کے لئے میرٹ اورمساوات ہماراویژن ہے جبکہ تمام معاملات میں ہر متعلقہ شہری کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ عوام کی طرف سے ملنے والی بھرپور محبت کا صلہ خدمت کے عمل سے ادا کریں گے۔ وہ اپنے حجرہ مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلوں سے ائے ہوئے وفود سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے انہیں اپنے بعض انفرادی و اجتماعی مسائل و مشکلات سے اگاہ کیا۔ چئیرمین ڈیڈیک نے بعض عوامی مسائل موقع پر حل کئے جبکہ بعض عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام کیلئے ہمارے حجرے اور دفتر کے دروازے کھلے ہیں علاقے کی تعمیروترقی اور عوامی فلاح وبہبود ودرپیش مسائل کوحل کرنا اولین ترجیح ہےانہوں نے کہا کہ ضلع بھرکے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کے مسائل کاحل ترجیحی بنیادوں پرکیاجائے اورپبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایاجائےانہوں نے کہا کہ پاکستان ‏تحریک انصاف کو ایک تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی عمران خان نہ ہوتے تو آج پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہوتاہم نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا اور آج پاکستان کی معیشت بہترین پوزیشن میں آئے ہیں۔