تفصیلات کے مطابق مسعودالحق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر نگرانی شکیل خان اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول آفیسر کے زیر سرپرستی E&N-4 ناکوٹکس کنٹرول موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر زرعلی خان اور ایڈیشنل انچارج نعیم خٹک نے بمعہ دیگر نفری رنگ روڈ موٹروے انٹرچینج کے قریب دوران ناکہ بندی ایک مسافر گاڑی (فلائنگ کوچ) میں سوار ایک مسافر کی غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، جس میں 5 عدد کلاشنگوف ، 3 عدد پستول ، 2000 کارتوس اور 17 عدد میگزین شامل ہیں ، ملزم عرفان خان ولد تاج اکبر سکنہ محلہ شہید تحصیل لاہور ضلع صوابی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ پشاور میں مقدمہ درج کر دیا گیا ،