صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وقار خان کے ساتھ آئے ہوئے نوجوانوں کے وفد نے انکے دفتر میں گزشتہ روز ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر جاوید یوسفزئی بھی موجود تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو شانگلہ میں موجود پولیس ڈیپارٹمنٹ کے خالی آسامیوں اور ان پر امتحان دینے کے بعد پاس ہونے والے امیدواروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے نوجوانوں کو درپیش مسائل اور خالی آسامیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے متعلقہ ادارے کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھانے اور میرٹ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔ بعد ازاں شانگلہ کے مختلف وفود نے شوکت یوسفزئی سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفود نے صوبائی وزیر سے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی۔ صوبائی وزیر نے وفود کو مسائل کے حل، شانگلہ کے تمام محرومیوں کے خاتمے اور ترقی یافتہ ضلع بنانے کی یقین دہانی کرائی۔ وفود نے شوکت یوسفزئی کی شانگلہ کے ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔