خانزادہ خان نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی پی پی کے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دیا اس لیے ذیشان خانزادہ کو ٹکٹ دینے کا حق بنتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ کے لیے ذیشان خانزادہ کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ممبران صوبائی اسمبلی ارباب وسیم، آصف خان اور پیر فدا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور پارٹی لیڈران کا سینٹ ٹکٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہے پارٹی کے توقعات اور پالیسی پر پورا اترنے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔