دس نومبر سے شروع ہونے والے 33ویں نیشنل گیمز کیلئے تمام تر تیاریاں آ خری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے رنگ وروغن کا کام مکمل کیا گیا ہے اور آنے والوں کھلاڑیوں کے خیر مقدمی کیلئے پشاور شہر کے مختلف شاہراہوں پر بینرزاورفلیکسز آویزاں کئیں گئے ہیں،33ویں نیشنل گیمزکے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے چاروں صوبوں،اسلام آباد،گلگت بلتستان ،آزاد جموں کشمیراور ملک کے مختلف حصوں سے کھلاڑی پہنچ رہے ہیں جبکہ قیوم سٹڈیم میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ بھرپور انداز سے جاری ہے نیشنل گیمز کے افتتاحی تقریب سے ایک دن پہلے ہفتہ کے دن سہ پہر ڈھائی بجے قیوم سٹڈیم میں فل ڈریس ریہرسل ہوگا ریہر سل کے دوارن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ریٹائرڈجنرل عارف،صوبائی صدر عاقل شاہ اور ڈی جے سپورٹس اسفندیار خٹک موجود ہونگے،سینئر وزیربرائے کھیل وسیاحت عاطف خان نے ڈائیریکٹریٹ آ ف سپورٹس کو تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہر ممکن اور بہترین سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے وزیر کھیل وسیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ کھیل اور اولمپک ایسوسی ایشن کی مشترکہ کاوشوں سے نیشنل گیمز کا پشاور میں انعقاد تاریخی موقع ہے ملک بھر سے کھلاڑیوں کے بڑے اجتماع کی میزبانی صوبے کے لئے اعزاز ہے,،صوبے میں نیشنل گیمز سے پشاور میں چاروں صوبوں کی ثقافت کا مظاہرہ ہوگا نیشنل گیمز میں عوام کیلئے داخلہ مفت رکھا گیا ہے اور شہریوں کو کھیل مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیا جارہا ہے، اہل پشاور ملک بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کا بھر پور استقبال کریں۔