خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور میں نیشنل گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے جہاں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا وہاں کے پی اور پاکستان کا امیج بہتر ہوگا نومبر سے شروع ہونے والے نیشنل گیمز کےلۓ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کو سازگار اور بہترین ماحول فراہم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں نیشنل گیمز کےلئے ہونے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے رہائش اور طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نیشنل گیمز کے بعد پشاور میں انٹرنیشنل کھیلوں کے انعقاد کے لیے کوششیں کریں گے ہم چاہتے ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں بھی کرایے جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں سے دنیا کو امن کا پیغام جائے گا ہم 15 سال تک دہشتگردی کا شکار رہے لیکن اب یہاں مکمل امن وامان ہے گیمز میں شرکت کرنے والوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی۔ نیشنل گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے دھرنے کے لیے سڑکیں بند نہیں کی تو کھیلوں کے لیے کیوں بند کریں گے نیشنل گیمز کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں کھلاڑیوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے نیشنل گیمز کے لیے سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔