یو این ایچ سی آر ٹیم میں اسسٹنٹ ہائی کمشنر آپریشن (یو این ایچ سی آر) Mr. George William Okaoth-obbo، ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاءپیسفک (یو این ایچ سی آر )Mr. Ruvendrini Menikdiwela ،چیف کمشنر (یو این ایچ سی آر)و دیگرشامل تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے میں پسماندہ کمیونٹی کی ترقی کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کے قیام اور دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں شعبہ صحت ، تعلیم، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی جبکہ عوام کو بہتر ذریعہ معاش اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے پسماندہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ صوبے کے سات ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کا قیام ممکن بنایا جائے گا جبکہ خصوصی طور پر قبائلی اضلاع میں بھی ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا جس سے نہ صرف نوجوانوں کو فنی تربیت میسر ہو گی بلکہ اُن کیلئے روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کی ترقی اور خصوصی طور پر پسماندہ اضلاع کی دیر پا ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ملاقات میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صنعت عبد الکریم تور غر، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے اسسنٹ ہائی کمشنر آپریشن (یو این ایچ سی آر) اور ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاءپیسفک کو شیلڈ بھی پیش کیں۔