ضلع مہمند میں آل پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا کا افتتاح۔ سپورٹس گالا کا افتتاح ضلع مہمند میں ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع نواز خان نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا روایتی ڈانس اتنڑ اور روایتی گانے پیش کئے گئے۔ سپورٹس گالا میں ضلع مہمند کے 30 پرائیوٹ سکولز کے 1800 کھلاڑی 8 مختلف گیموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ سپورٹس گالا کا اہتمام سینئر وزیر برائے کھیل عاطف خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع نواز خان۔ ضم شدہ اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ساڑھے آٹھ ارب روپے کے مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے، ڈائریکٹر سپورٹس نواز خان۔ تمام ضم شدہ اضلاع میں سب ڈویژن کی سطح پر سپورٹس کمپلیکسز بنائے جائینگے،ڈائریکٹر سپورٹس نواز خان۔ 1000 گراونڈ سکیم کے تحت بھی ضم شدہ اضلاع میں کھیلوں کے میدان بنائے جائینگے۔