روزنامہ خبریں کی 27 ویں سالگرہ کی تقریب پشاور آفس میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی تھے ان کے علاوہ اخبار فروش یونین کے صدر رضا خان، نیوز ایجنٹ خلیل الرحمن، بیورو چیف محمد نعیم اختر،بیوروچیف چینل فائیو سید گوہر علی شاہ، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر زکاء اللہ خان کے علاوہ دیگر سماجی و سیاسی رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اخبار فروش یونین کے نومنتخب کابینہ نے خاص طور پر سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی، اخبار فروش یونین کے صدر رضا خان، ڈی ایس پی زکاء اللہ خان، نیوز ایجنٹ خلیل الرحمن نے خبریں کی ترقی کے لئے دعا کی اور چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاء شاہد کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے خبریں کے 27 کامیابی سے مکمل کئے ان کا کہنا تھا کہ خبریں نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کی ہے اور خبریں کا یہ نعرہ جہاں ظلم وہاں خبریں، ہر ایک کی زبان پر ہے۔ خبریں صحیح معنوں میں غریب عوام کا اخبار ہے آخر میں تمام ارکان نے چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد کی عمر درازی اور صحت یابی کے لئے دعا کی۔