چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے حلقہ پی کے 5 کے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سعودی عرب کے تعاون اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے خصوصی دلچسپی پر حلقہ پی کے 5 میں تعمیر و ترقی اور مختلف سکیموں کیلئے اکسٹھ (61) کروڑ روپے ریلیز کردئیے گئے ہیں اور مختلف سکیموں کا باقاعدہ افتتاح جلد کرینگے جو وزیراعلی محمود خان کی جانب سے عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے وہ ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں لوگوں سے گفتگو کررہے تھے چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ صوبائی حکومت ضلع سوات میں تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے اور حکومت ضلع سوات کو ماڈل بنا کر ہی دم لیگی انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہود کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں عوام ہمارے سر کے تاج ہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کے تعاون سے حلقہ پی کے 5 میں کروڑوں روپوں پر مشتمل سکیموں کا افتتاح جلد کیا جائے گا مختلف سکیموں میں سنٹرل ہسپتال سمیت شگئی میں سپیشل ایجوکیشن ادارے کی تعمیر،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نوے کلے،گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول مینگورہ،فضاگٹ بائی پاس روڈ پر واک ٹریک اور ایگریکلچر آفس تختہ بند شامل ہیں۔