خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایات کی ہیں کہ سرکاری پرانی ناکارہ گاڑیوں کی شفاف اور قانون کے مطابق نیلامی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں سرکاری پرا نی ناکارا گاڑیوں کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیں وزیر قانون نے سرکاری پرانی گاڑیوں کی نیلامی کی خود نگرانی کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق نیلامی کی اس تقریب کا جلدازجلد انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیلامی کی تقریب کے حوالے سے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو صوبائی حکومت کی طرف سے پہلے سے اضح ہدایات جاری کی تھیں کہ سرکاری ناکارہ گاڑیوں کی نیلامی کے تمام قانونی تقاضے پوری کئے جائیں اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں وزیر موصوف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی واضح پالیسی شفافیت اور قانون کی بالادستی کویقینی بنانا ہے اور عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو ان کی فلاح پر صرف کرنا ہے اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ بولی دہندہ گان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نیلامی میں حصہ لیا وزیر قانون نے نیلامی کا باقاعدہ آغاز کیا اور بولی میں حصہ لینے والوں سے کہا کہ وہ پورے نظم و ضبط سے نیلامی میں حصہ لیں۔ واضح رہے کہ نیلامی میں چھوٹی بڑی تقریباً 128 گاڑیاں اور 48 موٹر سائیکل شامل ہیں