فوڈ اتھارٹی بنوں ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر زیشان محسود کی سربراہی میں بنوں مصالحہ منڈی کا سرپرائز دورہ کیا اور مارکیٹ میں پانچ سے ذاہد دکانداروں سے ان کے مسائل اور تحفظات سنے اس موقع پر مصالحہ منڈی کے صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے. ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود نے فوڈ اتھارٹی بنوں ٹیم کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مصالحہ منڈی میں کی گئی اصلاحات کو سراہا. اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ لائسنسز بھی چیک کئیے گئے اور لائسنسز کو بہتر طریقے سے آویزاں کرنے پرڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسودنے کیش انعامات بھی دیے. دوران وزٹ مصالحہ منڈی کے صدر، جنرل سیکرٹری اور باقی عہدیداروں نے فوڈ اتھارٹی کے وزٹ کو سراہا اور مارکیٹ کی طرف سے  فوڈ اتھارٹی پر اعتماد اور مستقبل میں بھی پورے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔