ڈپٹی کمشنر ثاقب رضااسلم کی جانب سے کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے نعرے لگائے ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک پہنچی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ،ڈی ای او ایجوکیشن، ٹی ایم او بابوزئی، سول ڈیفنس کے رضاکاروں اور سکول کے بچے شریک ہوئے ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں واشگاف نعرے بازی کی اور مودی کو بزدل قرار دیتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ اٹوٹ انگ ہے اور کشمیریوں کے خودارادیت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔