خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین ممبران کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں عائشہ بانو، ڈاکٹر آسیہ اسد اور ساجدہ حنیف شامل تھیں صوبائی وزیر سے خواتین وفد نے ملک میں سیاسی صورتحال, صوبے میں ماحول کو صاف بنانے کے لیے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی لگانے اور خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ صوبائی وزیر نے صوبے میں خواتین کو با اختیار بنانے ،ان کے مسائل کے حل، صوبہ کے ماحول کو پلاسٹک کی آلودگی سے صاف بنانے کے لیے تمام قسم کے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی لگانے کے لیے آواز اٹھانے اور نئے قوانین کے لیے اسمبلی میں خواتین ممبران کے کردار کو سراہا۔ بعد ازاں شوکت یوسفزئی نے اپنے دفتر میں شانگلہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور شانگلہ میں جاری ترقیاتی کاموں اور سکیموں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر نے وفود کو شانگلہ کے مسائل کے حل اور دوسرے ترقی یافتہ ضلعوں کے برابر لانے کی یقین دہانی کرائی۔ وفود نے شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور شانگلہ کی ترقی کے لیے شوکت یوسفزئی کی کوششوں پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
Home Advisor Information خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین ممبران...