چئیرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ماں جیسے ملک کیلئے سب کچھ کرنا ہیعوام کی طرف سے ملنے والی عزت و پذیرائی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے‘ عوام کی طرف سے ملنے والی بھرپور محبت کا صلہ خدمت کے عمل سے ادا کریں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے ملوک اباد کے دورے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر فصل رحمان اور پی ٹی آئی ورکرز بھی ہمراہ تھے حکیم خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 5 کے تعمیروترقی اور عوامی فلاح وبہبود ودرپیش مسائل کوحل کرنا اولین ترجیح ہے ضلع سوات کے عوام کیلئے ہمارے دفتر اور حجرے کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں عوامی خدمت میں کوئی کمی نہیں انے دینگے اس موقع پر فضل حکیم خان نے مقامی محلہ کے مسجد کا دورہ اور تعمیراتی کام کیلئے 2لاکھ روپے کا اعلان کیا اور ملک وقوم کیساتھ ساتھ کشمیری بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی انہوں نے کہ پوری امت مسلمہ پوری کشمیریوں کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے پوری امت مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیکشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کے مستقبل کے فیصلہ کا موقع دیا جائے انہوں نے مزید کہاکہ مظلوم کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں مودی سرکار کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہا ہے اور عالمی برادری اس لیے خاموش ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر ہو ا ہے کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آ پہنچا ہے پاکستانی عوام کشمیریوں کیساتھ ہے جلد کشمیر بنے گا پاکستان.