گورنرسندھ عمران اسماعیل سے خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکر مشتا ق احمد غنی نے گورنرہاؤس کراچی میں ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی رواداری بین الصوبائی روابط اور ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر سند ھ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں سیاحت کے فروغ کیلئے دوررس اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکر مشتا ق احمد غنی کا کہنا تھا کہ رواں سال سیاحوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا رخ کیا ۔سپیکر مشتا ق غنی ان دنوں کراچی میں یو این ڈی پی کے زیر اہتمام ہیومن رائٹس کا نفرنس میں شریک ہیں۔سپیکر مشتا ق احمد غنی نے بعدازاں قائداعظم کے مزار پر حاضری دی اور ملکی ترقی ،خوشحالی واستحکام کے لئے دعابھی کی ۔