پشاور کے پی فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ دائڑیکٹر سائرہ نثار کی چارسدہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر پُر فضا مقام سردریاب میں فش پوائنٹس کیخلاف کاروائی۔ چائنہ سالٹ کے استعمال پر تین فش پوائنٹس سیل۔ فوڈ پیکنگ کیلئے ردی اخبار کے استعمال پر چھ فش پوائنٹس کو بھاری جرمانہ۔ کاروائی کے دوران سینکڑوں لیٹر باسی و بدبودار تیل تلف۔ بغیر آیوڈین نمک کے استعمال پر پورے مارکیٹ کو وارننگ نوٹس جاری۔ صفائی کی ابتر صورتحال و فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھ بندے گرفتار۔ مارکیٹ سے متعلق فوڈ اتھارٹی پورٹل پر دس شکایات موصول ہوئی تھیں۔ سیاحتی مقامات پر اشیائے خوردونوش کو محفوظ بنانا فوڈ اتھارٹی کا مینڈیٹ ہے۔