پشاور زاہدندیم نا ظم ٹاون 1 شا لیمار باغ میں پود الگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر ٹی ایم او ٹاؤن ون سلیم خان اوردیگرافسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کے تعاون سے پلانٹ فارپاکستان مہم کے سلسلے میں نے مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے کیونکہ کرہ ارض پردرختوں کی موجودگی بڑی اہمیت کی حامل ہے جو نہ صرف دھرتی کے حسن میں اضافہ بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں لہذا ہر شہری کو شجرکاری مہم میں حصہ لے کر اپنے حصے کا پودا ضرور لگانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سٹاف کو لگائے گئے پودوں کی آبیاری، حفاظت اور بہتر دیکھ بھال کرنے کی ہدایات جار ی کردی گئی ہے تاکہ پلانٹ فار پاکستان مہم کو نتیجہ خیز بنایاجا سکے انہوں نے کہاکہ پلانٹ فار پاکستان مہم پر بھرپورانداز میں عملدرآمد جاری ہے اورلگائے گئے پودوں کی نگہداشت کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر شجرکاری مہم کی کامیابی اور خیروبرکت کی دعا بھی کی گئی۔