وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کوئٹہ کے علاقہ کچلاک میں واقع مدرسہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم اوربے گناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب معصوم اور بے گناہ لوگوں پر حملے کرنے کی اجازت نہیں دیتاجبکہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور مذہب کے منافی فعل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہیدوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ اس طرح معصوم شہریوں پرحملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیجائے ،کم ہے۔شہداءکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی،پوری قوم متحد ہے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا صفایا ہو کر رہے گا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔