وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ مٹہ سوات میں ادا کی گئی انہیں بعد ازاں مقامی آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں شامل اہم شخصیات میں وزیراعلیٰ محمود خان کے علاؤہ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، صوبائی وزراء محب اللہ خان، ڈاکٹر امجد علی، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام شامل تھے۔