ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرٹاؤن تھری عبد الولی نے ٹاؤن تھری انتظامیہ کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے سنگو اور سربند کے علاقے میں پچاس سے زیادہ سپیڈ بریکرزکو بھاری مشینری سے ہٹا دیا۔ عوام کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ان سپیڈ بریکرز کی وجہ سے اکثر گاڑیوں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں اور اکثر مقامات پر ایکسیڈنٹ بھی ہوئے ہیں۔موقع پر موجود عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو کافی سراہا اور داد دی۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق پشاور میں پشاور میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انھوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں سپیڈ بریکرز کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے اور دوبارہ سپیڈ بریکرز بنانے والوں کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔