خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے میں 10 سال بعد نیشنل گیمز کا انعقاد بڑی کامیابی ہے نیشنل گیمز سے دنیا کو خیبر پختوخوا کی سرزمین سے امن کا پیغام دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل گیمز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں خیبر پختون خوا کے اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ، سیکرٹری کھیل کامران رحمان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ سینئر وزیر عاطف خان نے کہا کہ صوبے میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن امان کی صورتحال اب تسلی بخش ہیں نیشنل گیمز کا کامیاب انعقاد یقینی بنائیں گے۔سینئر وزیر نے محکمہ کھیل کے حکام کو ہدایت کی کہ نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے رہائشی سمیت تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ ایونٹ میں پورے پاکستان سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔نیشنل گیمز کی مشعل کراچی میں روشن کی گئی ہے اور 18 اکتوبر کو براستہ گلگت بابوسر ٹاپ پر صوبے میں داخل ہوکر اٹک کے مقام پر صوبے کو حوالہ کی جائیگی۔