خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے جھانگیرہ میں ماربل اور گرینائٹ ایسوسی ایشن کے لئے سمیڈا ای آر کے اف کی طرف سے گرانٹ کے حوالے سے معلوماتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا یاد رہے کہ سمیڈاSMEDA نے آج ماربل صنعت سے وابستہ صنعتکاروں کی یونٹ کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے خصوصی معلوماتی سیمینار کا اہتمام کیا تھا جس کا مقصد صنعتکاروں کی معاشی ا مداد اور جدید مشینری کے استعمال سے واقفیت تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمیڈا کے صوبائی چیف نے مالی امداد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا ادارہ صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات بہتر کرنے کے لیے بلاسود امداد دے رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی اور مشینری بھی فراہم کرتا ہے یہ امداد صوبے میں دہشت گردی اور سیلاب سے متاثرہ صنعتکاروں کو ریلیف کے لئے دی جاتی ہے اس لیے صنعتکاروں کو چاہیے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور آسان طریقے سے سے گرانٹ حاصل کریں اور اپنے کاروبار کو وسعت دے کر اپنی پیداواری صلاحیت میں اضاجہ کریں آخر میں معاون خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمیڈا کی طرف سے اس کاوش کو کافی سراہا اور صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں کیونکہ جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کی بدولت نہ صرف ان کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی کنٹرول حاصل کیا جاسکے گا۔کیونکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم عالمی منڈی تک رسائی کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں جبکہ وسطی ایشیاء مارکیٹ ہمارا ٹارگٹ ہونا چاہئے جس کے لیے ہمیں اعلی معیار کے مال اور جدید ٹیکنالوجی سے کام لینا ہوگا۔معاون خصوصی نے اس موقع پر ماربل صنعت سے وابستہ صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائیگا کیونکہ اب صنعتی ترقی کا وقت آگیا ہے اور پہلی دفعہ ملک میں معاشی استحکام کے آثار سامنے آگئے ہیں اس لئے صوبے میں موجود معدنی دولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ صوبے میں روزگار کے مزید مواقعے پیدا کیے جا سکیں۔