خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا اور کمپلیکس میں نیشنل گیمز کے لیے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے دورے کے دوران کمپلیکس کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے لیے کی جانے والی انتظامات دیکھیں۔ شرکت یوسفزئی نے مختلف کھیلوں کے ایتھلیٹس اور انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور تیاریوں کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک سمیت صوبے میں مکمل امن آچکا ہے آنے والے نیشنل گیمز کے لیے بہترین سہولیات اور کھلاڑیوں کو سازگار ماحول فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے ہم دنیا کی واحد قوم ہے جس نے دہشتگردی کو شکست دی ہے اور کھیلوں کے میدان آباد کیے ہیں۔