تفصیلات کے مطابق عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ مسافر گاڑی میں سوار مسافر منشیات پنڈی پنجاب سمگلنگ کی کوشش کی جارہا ہے ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کاروائی کے لئے خالد خان اے ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی E&N-4 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر زر علی خان اور ایڈیشنل انچارج نعیم خٹک اور دیگر نفری پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ، مزکورہ ٹیم نے اطلاع کے مطابق رنگ روڈ موٹروے انٹر چینج پشاور کے قریب دوران ناکہ بندی مسافر گاڑی میں سوار مسافر کی تلاشی لینے پر مسافر سے 2000 گرام چرس برآمد کی ، ملزم بنام تلاوت شیر ولد گل شیر سکنہ تحصیل واڑی ضلع اپر دیر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پہاڑی پورہ میں مقدمہ درج کردیا گیا۔ ،