سوئی نادرن گیس اینڈ پائپ لائن لمیٹڈ ڈ نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے تیل اور گیس پیداواری اضلاع کے پچیس ہزار گھرانوں کو گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی و برقیات اور خیبر پختونخوا صوبائی نمائندہ برائے اس۔این۔جی۔پی۔ایل بورڈ حمایت اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حمایت اللہ خان نے کہا کہ ان پچیس سو ملین روپے کے منصوبوں میں پندرہ سو پچاس ملین روپے ایس این جی پی ایل اور باقی ماندہ 950 ملین روپے خیبرپختونخواحکومت فراہم کریگی گی۔ مشیر توانائی نے کہا کہا کہ تیل اور گیس پیداواری اضلاع کے عوام کے گھروں کو گیس فراہمی ان کا جائز آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے ڈھوک حسین تیل اور گیس فیلڈ کو بھی کنیکشن کی فراہمی ہوجائے گی جس سے صوبائی حکومت کو رائلٹی کی مد میں اربوں روپے کی آمدن سالانہ بنیادوں پر ملے گی۔